سرگودھا میں مسافر گاڑیوں اور ٹرک اڈوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کے لیے اقدامات

منگل 12 اگست 2025 16:43

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) شہر بھر میں ٹریفک کو رواں رکھنے اور گاڑیوں کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے تمام مسافر گاڑیوں اور ٹرک اڈوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کے لیے اقدامات کوحتمی شکل دی جا رہی ہے،سیکرٹری آر ٹی اے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام اڈوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں اور اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،علاوہ ازیں 47 پل پر قائم تمام اڈوں کو بھی شہر سے باہر منتقل کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں تاکہ شہر بھر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ حادثات سے بچنے میں مدد مل سکے اسی طرح شہر بھر میں ڈمپر لوڈر اور ہیوی ٹرالوں کی آمدورفت پر بھی پابندی پر عمل درآمد کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو آمدورفت کی سہولتیں فراہم کرنے میں مدد مل سکے۔