عراق کے وسطی و جنوبی علاقوں میں بجلی کا بڑا بریک ڈائون، شدید گرمی میں عوام مشکلات کا شکار

منگل 12 اگست 2025 16:52

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)عراق کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں بڑے پیمانے پر بجلی کا بریک ڈائون ہوگیا، جس کی وجہ مغربی صوبہ الانبار میں حمیدیہ بجلی گھر کی اچانک بندش بتائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس فنی خرابی نے پورے بجلی کے ترسیلی نظام کو متاثر کیا، جب کہ دارالحکومت بغداد میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔ خوش قسمتی سے نیم خودمختار کردستان ریجن اس بحران سے محفوظ رہا۔وزارتِ بجلی کے ذرائع کے مطابق حمیدیہ پاور پلانٹ کی بندش سے قومی گرڈ میں بڑا فالٹ پیدا ہوا، جس سے کئی گھنٹوں تک بجلی کی فراہمی معطل رہی۔ وزارت نے سرکاری خبر رساں ادارے کو بتایا کہ بجلی بحالی کے لیے "فل ایمرجنسی موڈ" میں کام جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :