امریکا میں لینڈنگ کے دوران جہاز دوسرے کھڑے جہازوں سے ٹکرا گیا، آگ بھڑک اٹھی

منگل 12 اگست 2025 17:02

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) امریکا میں لینڈنگ کے دوران جہاز دوسرے کھڑے جہازوں سے ٹکرا گیا، جس سے متعدد میں آگ بھڑک اٹھی۔اردو نیوز کے مطابق واقعہ گزشتہ روزدن دو بجے کے قریب مونٹانا ریاست کے شہر کیلسپیل کے ایئرپورٹ پر پیش آیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ پائلٹ جہاز پر قابو رکھنے میں ناکام رہا اور تباہ ہونے سے قبل رن وے کے قریب کھڑے متعدد جہازوں سے ٹکراتا گیا، جس کے نتیجے میں کئی جہازوں میں آگ لگ گئی اور رن وے کے قریب گھاس کو بھی لپیٹ میں لے لیا تاہم بعدازاں اس کو بجھا دیا گیا۔

کیلسپیل پولیس کے سربراہ جارڈن وینیزیو اور ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ جہاز میں چار افراد سوار تھے, جو آگ لگنے کے بعد باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے اور ان کو معمولی چوٹیں آئیں۔نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کا کہنا ہے کہ جہاز واشنگٹن کے علاقے پولمین سے آ رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :