بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ، 3 بیکنگ یونٹ مالکان کو جرمانہ

منگل 12 اگست 2025 17:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے حکام نے کوئٹہ میں قمبرانی روڈ اور سپنی روڈ پر کھانے پینے کے مراکز کی چیکنگ کے دوران 3 بیکنگ یونٹ مالکان پر جرمانہ عائد کردیا۔

(جاری ہے)

ترجمان بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مطابق بیکنگ یونٹس کو صفائی کی انتہائی خراب صورتحال ،بغیر ماسک و ہیڈ کورز و دستانوں کے ورکرز کے کام کرنے ، کھلے کوڑے دان، پراسیسنگ ایریا میں گندگی و نکاسی آب کے نامناسب انتظامات و مکھیوں کی بھرمار، اشیا پر مینوفیکچرنگ و ایکسپائری تاریخ ظاہر نہ کرنے، اشیا کو ڈھکنے کے لئے نامناسب انتظام جبکہ ایک بیکنگ یونٹ مالک کے پاس فوڈ بزنس لائسنس نہ ہونے پر جرمانہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :