وائس چانسلرنشترمیڈیکل یونیورسٹی کا شعبہ برائے بیرونی مریضاں نشترہسپتال کا دورہ، طبی عملے کو اپنے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی

منگل 12 اگست 2025 17:15

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) وائس چانسلرنشترمیڈیکل یونیورسٹی ملتان پروفیسرڈاکٹرمہنازخاکوانی نے پرنسپل نشترمیڈیکل کالج پروفیسر راشد قمر راؤ اورمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ نشترہسپتال راؤ امجد علی خان کے ہمراہ منگل کو نشتر ہسپتال کےشعبہ بیرونی مریضاں (Outpatient Department) کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اے ایم ایس آؤٹ ڈور ڈاکٹر انجم اقبال نے وائس چانسلرنشترمیڈیکل یونیورسٹی کوشعبے میں مہیا کی جانے والی طبی ودیگرسہولیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔پروفیسرمہنازخاکوانی رجسٹریشن کاؤنٹرسمیت آؤٹ ڈور ڈیپارٹمنٹ کے تمام شعبوں میں گئیں۔انہوں نے مریضوں کی عیادت کی اورطبی عملے سے مسائل بارے دریافت کیا۔وائس چانسلر نے طبی عملے کو اپنے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :