سپریم کورٹ میں اپیلوں کیلئے نیا کورٹ فیس چارٹ جاری

سی پی ایل اے ، سول اپیل اور آئینی درخواست کی فیس 2500، 2500 روپے مقرر ،سکیورٹی چالان کی فیس 50 ہزار روپے ہوگی،اعلامیہ

منگل 12 اگست 2025 17:16

سپریم کورٹ میں اپیلوں کیلئے نیا کورٹ فیس چارٹ جاری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)سپریم کورٹ رولز 2025 کے تحت نیا کورٹ فیس چارٹ جاری کردیا گیا۔سپریم کورٹ رولز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سی پی ایل اے ، سول اپیل اور آئینی درخواست کی فیس 2500،2500 روپے مقرر کی گئی ہے ،جبکہ سکیورٹی چالان کی فیس 50 ہزار روپے ہوگی۔

(جاری ہے)

اعلامیے میں بتایا گیا کہ سول ریویو کی فیس1250 روپے اور انٹرا کورٹ اپیل فیس 5000 روپے مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب پاور آف اٹارنی فیس، کیویٹ فیس اور کنسائز اسٹیٹمنٹ فیس 500 ، 500 مقرر کی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق انٹر اپیئرنس،درخواست اور فی ضمیمہ فیس 100 روپے ،جبکہ حلف نامہ کی فیس 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔اعلامیے میں بتایا گیاکہ نیا فیس چارٹ 6 اگست 2025 سے نافذ العمل ہے۔

متعلقہ عنوان :