بلوچستان حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کو رات میں سفر سے روک دیا

خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے روٹ پرمٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ

منگل 12 اگست 2025 20:20

بلوچستان حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کو رات میں سفر سے روک دیا
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)بلوچستان حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کو رات میں سفر سے روک دیا شام پانچ بجے سے لیکر صبح پانچ بجے تک صوبے کی شاہراہوں پر پبلک ٹرانسپورٹ نہیں چلے گی،خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے روٹ پرمٹ منسوخ کردئیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

اس بات کا فیصلہ صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ محمد حیات کاکڑکی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیاجس میں صوبائی کے ٹرانسپورٹرز اور ان کے نمائندوں نے شرکت کی ،،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے رات کے اوقات میں بلوچستان کی شاہراہوں پر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کے احکامات پر سختی سے عمل کرایا جائے گاشام پانچ بجے سے لیکر صبح پانچ بجے تک صوبے کی شاہراہوں پر پبلک ٹرانسپورٹ نہیں چلائی جائے گی۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ محمد حیات کاکڑ نے بتایا کہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو بھی ہدایت کردی گئی ہے کہ وہ رات میں سفر کرنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کو روکنے کیلئے اقدامات کریں۔حیات کاکڑ نے بتایا کہ ٹرانسپورٹرز کو مسافر کوچز میں ٹریکر کی تنصیب اور سیکورٹی گارڈز کی تعیناتی اور اینٹی سمگلنگ کے حوالے سے ہدایات دی گئیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :