
پی ٹی آئی کے 90فیصد لوگ بانی کی پالیسیوں سے اتفاق نہیں کرتے ہیں
بانی سے ملاقات پر پاکستان کی سیاست نہیں چل سکتی، مذاکرات ملاقات کی شرط پر نہیں غیرمشروط ہوتے ہیں، قیدیوں سے ملاقات جیل مینوئل کے مطابق ہوتی ہے۔ وزیرمملکت طلال چودھری
ثنااللہ ناگرہ
منگل 12 اگست 2025
22:50

(جاری ہے)
دوسری جانب مرکزی رہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے کہ 14 اگست کو ورکرز کے ایک ہاتھ میں پاکستان اور دوسرے میں پی ٹی آئی کا جھنڈا ہوگا۔
ایکس پر انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ 14 اگست تجدیدِ عہد وفا کا دن ہے، پاکستان ہمارا ملک ہے اور جشنِ آزادی کو ہم نے بھرپور طریقے سے منانا ہے۔ ہم یہ دن قائداعظم کے پاکستان اور عمران خان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے منائیں گے۔ ہمارے ورکرز کے اس دن ایک ہاتھ میں پاکستان اور دوسرے میں پاکستان تحریکِ انصاف کا جھنڈا ہونا چاہیے۔ ہم اس دن عہد کریں گے کہ پاکستان کو قائداعظم کا پاکستان بنائیں گے جہاں قانون کی حکمرانی، آزاد عدلیہ اور تمام شہریوں کے حقوق برابر ہوں۔ 14 اگست کو آپ سب نے حقیقی آزادی کے لیے نکلنا ہے، پاکستان زندہ باد۔ مزید برآں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اور پارلیمانی لیڈر علی ظفر نے اراکین کی نااہلی پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتوں کو ہتھیار بنا کر ہمیں کیوں نکال رہے ہیں ،سیٹ تو چھینی جاسکتی ہے قوم کی آواز نہیں ۔منگل کوچیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت اجلاس میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر علی ظفر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ورکرز پر سزاؤں کی بارش کرنے کیلئے عدالتوں کا استعمال کیا گیا، جھوٹے مقدموں میں سزائیں سنائی گئیں اور فیصلوں کے بعد فوراً الیکشن کمیشن نے اراکین کو نا اہل کر دیا۔
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کاخضدار میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پراظہارتشکر
-
امیر بالاج قتل کیس،سی سی ڈی نے لاہور پولیس سے تفتیش مانگ لی
-
وزیراعلی مریم نواز کی زیرصدارت 4 گھٹنے طویل جائزہ اجلاس،8 بڑے محکموں سے تفصیلی بریفنگ لی
-
وزیراعلی پنجاب نے پاکپتن میں 7- افراد کو آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات کا نوٹس لے لیا
-
نوازشریف کے میجر ہارٹ پروسیجر کا انکشاف
-
گورنر سندھ سے سابق میئر کراچی وسیم اختر کی ملاقات، وفاقی ترقیاتی فنڈز پر تفصیلی گفتگو
-
ایکسپورٹ میں کمی، ٹیکسٹائل سیکٹر برآمدی بحران سے دوچار، مزید یونٹس کی بندش کا خطرہ
-
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 4 روز کی توسیع
-
پی این ایس سی ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان
-
غیرقانونی سگریٹس معاشی ومالی استحکام کیلیے خطرہ بن گئے
-
پی آئی اے نے اپنے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
-
پنجاب میں مزید بارشوں اور بھارت کی جانب سے دریائوں میں پانی چھوڑے جانے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.