دبئی چیمبر آف کامرس کی رکنیت حاصل کرنے والی کمپنیوں کی تعداد 2025 کی پہلی ششماہی میں 35 ہزار سے تجاوز کر گئی

منگل 12 اگست 2025 19:07

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) رواں سال کی کی پہلی ششماہی میں دبئی چیمبر آف کامرس کی رکنیت حاصل کرنے والی کمپنیوں کی تعداد 35 ہزار سے تجاوز کر گئی ۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق دبئی چیمبر آف کامرس نے 2025 کی پہلی ششماہی کی کارکردگی رپورٹ جاری کی ہے۔ اس دوران چیمبر میں 35,532 نئی کمپنیوں نے رکنیت حاصل کی، جو سال بہ سال (YoY) کے لحاظ سے 4 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

ان کمپنیوں کی برآمدات اور ری برآمدات کی مالیت پہلی ششماہی میں 171.9 ارب درہم تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہے۔ اس مدت کے دوران چیمبر نے 4,09,083 سرٹیفکیٹس آف اوریجن جاری کیے، جو 2024 کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں 10 فیصد اضافہ ہے۔ مزید برآں، تقریباً 1.94 ارب درہم مالیت کے سامان کے لیے 2,961 اے ٹی اے کارنیٹس جاری اور موصول کیے گئے۔

(جاری ہے)

دبئی چیمبرز کے چیئرمین انجینئر سلطان بن سعید المنصوری کے مطابق چیمبر نے 2025 کی پہلی ششماہی میں 60 مقامی کمپنیوں کی نئے عالمی منڈیوں میں توسیع میں معاونت کی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 76 فیصد اضافہ ہے۔ "نیو ہورائزنز" منصوبے کے تحت چیمبر نے جنوب مشرقی ایشیا اور افریقہ میں دو تجارتی مشنز بھیجے۔پہلی ششماہی میں چیمبر نے بزنس گروپس کے تعاون سے 27 قوانین اور مسودہ قوانین کا جائزہ لیا جن میں نجی شعبے کی سفارشات کا 60 فیصد حصہ قبول کیا گیا۔

اسی عرصے میں بزنس گروپس اور بزنس کاؤنسلز کے ساتھ 98 ملاقاتیں ہوئیں، جو سال بہ سال 104 فیصد اضافہ ہے۔ مزید برآں، چیمبر نے برازیل، سلوواکیہ، پیرو، انڈونیشیا اور ہنگری کے سرمایہ کاروں کی نمائندگی کے لیے پانچ نئے بزنس کاؤنسلز قائم کیے۔اس عرصہ میں چیمبر نے 19 قانونی تقریبات کا انعقاد کیا جن میں کاروباری برادری کے 1,414 افراد نے شرکت کی، جبکہ 94 ثالثی کیسز موصول ہوئے جن کی مجموعی مالیت 213.5 ملین درہم سے تجاوز کر گئی۔

متعلقہ عنوان :