قراقرم یونیورسٹی کے سابق چیئرمین سینٹ جی ایم سکندر کے وفات پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد،وائس چانسلر کا مرحوم کی یاد میں پانچ سکالرشپس دینے کا اعلان

منگل 12 اگست 2025 22:28

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے ممتاز سابق بیوروکریٹ اور کے آئی یو سینیٹ کے سابق چیئرمین غلام محمد سکندر کے نام پر پانچ سکالرشپس دینے کا اعلان کریا۔یہ اعلان انہوں نے مرحوم کی انتقال پر منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں آن لائن خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تعزیتی ریفرنس میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پر وفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ سمیت سینئر انتظامی وتدریسی افسران موجود تھے۔قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر، سینئرانتظامی وتدریسی افسران نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب و ان کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی اور تعزیت پیش کی اور اہل خانہ کو مصیبت کی گھڑی میں استقامت وصبر جمیل عطا ء کرنے کرنے کے لیے دعا کی۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر کے آئی یو،ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل ڈاکٹر عبدالرزاق،ڈائریکٹر اکیڈمک ڈاکٹر سجاد علی،سینٹ ممبر ڈاکٹر افتخار علی،صدر ASAڈاکٹر محمد اسماعیل ودیگر نے تعزیتی ریفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مشکل کی اس گھڑی میں سوگوران کو ناقابل تلافی نقصان کو صبر واستقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق کے لیے دعا کی،مرحوم کی اچانک وفات کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیااور مرحوم غلام محمد سکندر کی یونیورسٹی کے ابتدائی برسوں میں کے آئی یو سینیٹ کے لیے انمول خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :