سردان ،موٹر سائیکل حادثے میں ایک شخص جاں بحق

منگل 12 اگست 2025 19:20

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)سوات کی تحصیل مٹہ کے نواحی علاقے سردان میں پیش آنے والے موٹر سائیکل حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسمی محمد زادہ ولد سید، ساکن ڈھیری، موٹر سائیکل پر سوار تھے کہ تیز رفتاری کے باعث پھاڑ سے گر گئے۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :