لله* جیکب آباد کی جمس ہسپتال سے 70فیصد بلوچستان کے لوگ استفادہ حاصل کرتے ، برگیڈئیر ریٹائرڈاکٹر زبیر شیخ

ح*وزیر اعلی بلوچستان کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے ، ڈائریکٹر جمس ہسپتال

منگل 12 اگست 2025 20:05

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2025ء) جیکب آباد کی جمس ہسپتال سے 70فیصد بلوچستان کے لوگ استفادہ حاصل کرتے ہیں وزیر اعلی بلوچستان کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جمس برگیڈئیر ریٹائرڈاکٹر زبیر شیخ نے ایوان صحافت کے وفد سے گفتگو میں کیا جس میںعبدالرحمن آفریدی ،وکی وادھوانی اور غلام حسین شامل تھے میڈیا ٹیم کو ڈائریکٹر نے ہسپتال کا دورہ بھی کرایا اور فراہم کردہ سہولیات کے متعلق آگاہی دی ڈاکٹر زبیر شیخ کا کہنا تھا کہ گمبٹ تحصیل میں قائم گمس کی بجٹ 3ارب ہے جبکہ جمس کا سالانہ بجٹ اسکا آدھا بھی نہیںحالانکہ جمس ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہے جو 70فیصد بلوچستان اور کشمور کندھ کوٹ ،شکارپورکے لوگوں کو بھی سروسز دیتا ہے ،پیرا میڈیکل نسٹیٹیوٹ کے بجائے میڈیکل کالج اور نرسنگ کالج کے قیام کا ارادہ ہے میڈیکل کالج گرلس کا بنانا چاہتے ہیں کیونکہ سندھ میں صرف نوابشاہ میں گرلس میڈیکل کالج ہے دوسرا جیکب آباد میں بنے گا میل کو تو 15سے 20میڈیکل کالج ہیںانہوں نے بتایا کہ گائنی ،پیڈس ،کارڈیو اور میڈیسن کی چار ایمر جنسی سروس 24/7دے رہے ہیںتمام ٹیسٹ بھی مفت کی جارہی ہیں جلد بلڈ کلچر بھی شروع کی جائیگی ،جمس میں دہری ملازمت کرنے والے پانچ ملازمین کاروائی سے قبل استعیفی دیکر چلے گئے،ملازمین کی ڈگریوں کی بھی تصدیق کرائی جارہی ہے مختلف شعبوں کی آڈٹ کا سلسلہ بھی چل رہا ہے جلد ہی پی سی آر ٹیسٹ کا سلسلہ جو میرے جانے کے بعد بند ہوگیا تھا شروع کررہے ہیںتین ماہ میں سٹی اسکین اور ایم آر آئی بھی شروع ہو جائے گی ہسپتال کے 80فیصد آلات خراب تھے جو درست کرائے ہیںپارکنگ فیس ختم کی ،4ایف سی پی ایس گائنا کالاجسٹ اور جیمیل سرجن رکھی ہے 126سی سی ٹی وی کیمر ہ فعال کرکے ادارے کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے ہسپتال میں خواتین کے لئے الگ سے وضوخانہ ،بیٹھنے اور آرام کی جگہ بنا رہے ہیںچار ایمبولینس کی مرمت کرواکر فعال کیا ہے الٹر اسائونڈ مشین ایک سے بڑھا کر 5کی ہیں ادویات کی کوئی کمی نہیں سنگین بدیانتی پر ایک لیب ٹیکنیشن کو برطرف کیاہے ہسپتال میں بلدیہ چیئر مین پانی کی سبیل اور پارکنگ میں چار واش روم میل فمیل کے بنوا رہے ہیں۔