اسلام آباد پولیس کی مختلف کا رروائیاں ،19جر ائم پیشہ عناصر گرفتار ،منشیات ،اسلحہ برآمد

منگل 12 اگست 2025 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء) اسلام آباد پولیس نے مختلف کا رروائیوں میں19جر ائم پیشہ عناصر گرفتار کر کے قبضے سے منشیات ،اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے مو ثر کریک ڈاؤن جاری ہے، اس سلسلہ میں تھانہ انڈسٹریل ایر یا، تھا نہ ویمن، تھا نہ سبزی منڈی، تھا نہ کھنہ، تھا نہ ہمک، تھا نہ پھلگراں، تھا نہ شہزاد ٹا ؤن اور تھا نہ بنی گالہ، پولیس ٹیموں نے 19ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سی3320گر ام ہیر وئن،5280آئس، 15بوتلیں شراب، مختلف بور کے 09 پستول، دو گنیںمعہ ایمونیشن اور خنجر برآمد کرلیا، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے، ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد محمدشعیب خان نے کہاکہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،شہریوں کی جان و ما ل کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن"پکار-15 " پرفوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :