1جھرلو انتخابات کے نتائج کرپشن ، بدامنی ، بیروزگاری ، سماجی رابطوں کے ذرائع ، انٹرنیٹ سروسز ، دانش گاہوں کی بندش کے صورت میں برآمد ہو رہے ہیں ، بی این پی

ٓفارم47حکومت کے پاس تمام مسائل کا حل پابندی اور بندش ہے،انٹرنیٹ سروسز کی بندش سے جہاں طلباکوجدید تعلیم حصول میں رکاوٹیں پیش آ رہی ہیں وہیں بلوچستان میں لاکھوں افراد کو چھوٹے درجے کے کاروبار میں بندکرنا پڑ رہے ہیں ، بیان

منگل 12 اگست 2025 23:00

1جھرلو انتخابات کے نتائج کرپشن ، بدامنی ، بیروزگاری ، سماجی رابطوں ..
) کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں انٹرنیٹ سروسز کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ فارم 47حکومت کے پاس تمام مسائل کا حل پابندی اور بندش ہے نگران حکومت اور اس کے بعد جھرلو انتخابات کے نتائج اب عوام کے سامنے کرپشن ، بدامنی ، بیروزگاری ، سماجی رابطوں کے ذرائع ، انٹرنیٹ سروسز ، دانش گاہوں کے بندش کی صورت میں برآمد ہو رہے ہیںموجودہ فارم 47کی حکومت روز اول سے اپنی ناکامی کو چھپانے کیلئے کبھی دفعہ 144کے نفاذ ، کبھی تعلیمی درس گاہوں کی بندش ، کبھی انٹرنیٹ سروسز کی بندش ، کبھی پرائیویٹائزیشن کے نام پر لوگوں بے روزگار کررہی ہے وہیں اب بیرون ملک بھیجنے والے افراد نوجوانوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آ رہی ہیں کہ ایک نوجوانوں پر 30سے 35لاکھ روپے خرچ کر کے انہیں بیرون ملک بھجوانے کے بعد وہاں انہیں روزگار دینے میں حکومت ناکام رہی ہے بلوچستان میں بارڈرز کی بندش ، بدامنی ، بے روزگاری ، احساس محرومی میں اضافہ کا سبب موجودہ فارم 47کے حکمران ہیں جنہیں عوامی پذیرائی حاصل نہیں عوامی مینڈیٹ کو رد کی ٹھوکری میں ڈال کر مصنوعی قیادت کو سامنے لانے کے نتائج نے بلوچستان کو ایک کالونی میں تبدیل کر دیا گیا جو کہ انتہائی تشویشناک عمل ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ حکمران دفعہ 144کے نفاذ ، انٹرنیٹ سروسز کی بندش کی بجائے اپنی ناکامی کو قبول کرتے ہوئے مستعفی ہوں