فیصل آباد پولیس نے قتل، اقدام قتل، چوری و ڈکیتی کا اشتہاری ملزم 4سال بعد گرفتار کرلیا

بدھ 13 اگست 2025 12:10

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء) فیصل آباد پولیس نے قتل، اقدام قتل، چوری و ڈکیتی کا اشتہاری ملزم 4سال بعد گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ستیانہ پولیس نے قتل، اقدام قتل، چوری و ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث اور مطلوب اشتہاری ملزم نوید کو4سال بعد گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس نے بتایا کہ سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ستیانہ آفتاب احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہو ئے اشتہاری ملزم محمد نوید عرف پپی کو گرفتار کرلیا۔

ملزم تھانہ ستیانہ کے ڈکیتی کے مقدمہ میں پولیس کو مطلوب تھا۔ملزم محمد نوید نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کیری ڈبہ کو روک کر 3 لاکھ روپے نقدی اور موبائل فونز چھینے تھے۔ تھانہ ستیانہ پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کردیا۔