سوات پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،مقصد سماج د شمن عناصر کی نگرانی و بیخ کنی ہے

بدھ 13 اگست 2025 13:05

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) سوات میں تحفظ عامہ کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس نے ضلعے بھر میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا ۔

(جاری ہے)

تر جمان سوات پولیس کے مطابق تحفظِ عامہ کو یقینی بنانے کے لیے ایس ایچ او تھانہ شاہ ڈھیری گوہر علی نے ایلیٹ فورس، سی ٹی ڈی، بی ڈی ایس، ڈی ایس بی اور دیگر پولیس کے ہمراہ مونڈہ سر، کنڈ، پنونڑی ،دیر اور سوات باؤنڈری و دیگر مضافات میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا ،اس کا مقصد سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں کی کڑی نگرانی اور ان کی بیخ کنی کرنا ہے۔

علاقے کے معززین سے ملاقات میں انہیں سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا گیا اور مشکوک افراد یا سرگرمیوں کی بروقت اطلاع دینے کی ہدایت کی گئی۔ ڈی پی او سوات محمد عمر خان کے مطابق ضلع بھر میں ایسے آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔ عوام سے بھی درخواست ہے کہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی یا مشکوک فرد کی نشاندہی فوراً پولیس کو کریں تاکہ بروقت کارروائی کر کے امن کی فضا کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :