دوسرا ٹی ٹوئنٹی‘ جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 53 رنز سے ہرا دیا، ڈیوالڈ بریوس کی برق رفتار سنچری

بدھ 13 اگست 2025 16:01

ڈارون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 53 رنز سے ہرا دیا، جنوبی افریقہ کے ڈیوالڈ بریوس نے برق رفتار سنچری بنائی۔مہمان ٹیم نے 7 وکٹ پر 218 رنز بنائے، جواب میں آسٹریلوی ٹیم 165 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی، سیریز کا فیصلہ کن میچ ہفتے کو کھیلا جائے گا۔ڈارون میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کی 3 وکٹیں تو 57 رنز پر گر گئیں لیکن پھر ڈیوالڈ بریوس کا شو شروع ہوا اور صرف 41 گیندوں پر سنچری بنا ڈالی۔

(جاری ہے)

ٹرسٹان اسٹبز نے 31 رنز بنائے، ڈیوالڈ بریوس نے صرف 56 گیندوں پر 125 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر جنوبی افریقہ کا اسکور 7 وکٹ پر 218 رنز تک پہنچایا۔ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔ مڈل میں ٹم ڈیوڈ نے 24 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیلی لیکن ٹیم اٹھارہویں اوور میں 165 رنز بنا کر آو?ٹ ہو گئی۔کینوا میفاکا اور کاربن بوش نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جنوبی افریقہ نے میچ 53 رن سے جیت کر 3 میچ کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی، سیریز کا فیصلہ کن میچ ہفتے کو ہو گا۔

متعلقہ عنوان :