پنڈی بھٹیاں ،حافظ آباد پولیس کاایکشن ایک ہفتہ میں پچیس منشیات فروش گرفتار بھاری مقدار میں منشیات برآمد

بدھ 13 اگست 2025 16:34

پنڈی بھٹیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) گزشتہ ہفتے حافظ آباد پولیس نےمنشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 25 بدنامِ زمانہ منشیات فروش گرفتار کر کے بھاری مقدار میں چرس، ہیروئن اور شراب برآمد کر لی۔ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران گزشتہ ہفتے بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق پولیس نے 25 بدنامِ زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 22 کلو 580 گرام چرس، 1,200 گرام ہیروئن اور 68 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او حافظ آباد نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد جاری ہے، اور نوجوان نسل کو نشے کی لعنت سے بچانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔\378