ایف آئی اے میں اندرونی احتسابی نظام پر عملدرآمد سے متعلق اہم فیصلہ

ایئرپورٹس سمیت تمام امیگریشن چیک پوسٹس پر تعیناتی کیلئے سیکیورٹی کلیئرنس لازمی قرار

بدھ 13 اگست 2025 17:15

ایف آئی اے میں اندرونی احتسابی نظام پر عملدرآمد سے متعلق اہم فیصلہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)ایف آئی اے میں اندرونی احتسابی نظام پر عملدرآمد کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے، ایئر پورٹس سمیت ملک بھر کی تمام امیگریشن چیک پوسٹس پر تعیناتی کیلئے سیکیورٹی کلیئرنس لازمی قرار دے دی گئی۔ایف آئی اے میں اندرونی احتسابی نظام پر عملدرآمد کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا گیا، تمام امیگریشن چیک پوسٹس پر تعیناتی کیلئے سیکیورٹی کلیئرنس لازمی قرار دیدی گئی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق آئی بی سے کلیئرنس کے حامل اہلکار ہی امیگریشن میں تعینات ہوسکیں گے، ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز سے زونل اے ڈی جیز اور زونل ڈائریکٹرز کو احکامات جاری کردیئے گئے۔فیصلے مطابق تعیناتی کے خواہشمند افسران، اہلکاروں کی سیکیورٹی کلیئرنس آئی بی سے کرائی جائے گی، درخواست گزاروں کی سیکیورٹی کلیئرنس کیلئے کوائف ایس 190 فارم پر بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے۔مزید کہا گیا ہے کہ پرشدہ فارم مزید کارروائی کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر پرسنل انٹرنل اکانٹیبلٹی برانچ کو روانہ کئے جائیں۔ احکامات کا مقصد ادارے میں بدعنوانی کیخلاف زیروٹالرنس پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔