مصدق ملک کی زیرصدارت جنیوا، سوئٹزرلینڈ میں پلاسٹک آلودگی کے خاتمے سے متعلق اجلاس

بدھ 13 اگست 2025 17:17

مصدق ملک کی زیرصدارت جنیوا، سوئٹزرلینڈ میں پلاسٹک آلودگی کے خاتمے ..
جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے جنیوا، سوئٹزرلینڈ میں پلاسٹک آلودگی کے خاتمے سے متعلق بین الحکومتی مذاکراتی کمیٹی (INC-5.2)کے پانچویں اجلاس کے دوران سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، قازقستان، ایران، آذربائیجان، الجزائر اور کویت کے وفود کے ساتھ تفصیلی بریفنگ اور تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

ان مشاورتوں میں ایک منصفانہ اور موثر عالمی پلاسٹک معاہدے کی تشکیل، سرکلر اکانومی کے فروغ اور ترقی پذیر ممالک پر پلاسٹک آلودگی کے غیر متناسب اثرات سے نمٹنے کیلئے وسائل کی فراہمی پر غور کیا گیا۔یہ ملاقاتیں پاکستان کی وسیع تر سفارتی کاوشوں کا حصہ ہیں، جن کا مقصد ماحولیاتی انصاف پر مبنی عالمی اتفاق رائے پیدا کرنا اور پائیدار ترقی کے لیے شراکت داری کو مضبوط بنانا ہے۔