یاسمین راشد کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں خارج

انسداد دہشت گردی عدالت نے سزا ہونے کے بعد درخواستیں غیرموثر ہونے کی بنیاد پرخارج کیں

بدھ 13 اگست 2025 17:11

یاسمین راشد کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں خارج
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کی رہنما و سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کی 9مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی 9مئی کے 2مقدمات تھانہ شادمان اور راحت بیکری جلائو گھیرائو میں ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے فیصلے میں قرار دیا کہ دونوں مقدمات کے فیصلوں کے بعد ضمانت کی درخواستیں غیر موثر ہو چکی ہیں۔واضح رہے کہ یاسمین راشد نے دونوں مقدمات میں ضمانت کے لیے انسداد دہشتگردی عدالت سے رجوع کر رکھا تھا، تاہم انہیں دونوں م قدمات میں دس، دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔