ڈپٹی کمشنر آفس ٹانک اور دیگر سرکاری عمارات کو روشنیوں اور برقی قمقموں سے سجا دیا گیا

بدھ 13 اگست 2025 17:27

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر آفس ٹانک اور دیگر سرکاری عمارات کو جشنِ آزادی و معرکہ حق کے موقع پر روشنیوں اور برقی قمقموں سے سجا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جشنِ آزادی اور معرکہ حق کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر آفس، اسسٹنٹ کمشنر آفس، ڈسٹرکٹ کورٹس سمیت متعددعمارتوں کو برقی قمقموں سے دلکش انداز میں سجایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ جگمگاہٹ نہ صرف عمارت کے حسن میں اضافہ کر رہی ہے بلکہ عوام میں حب الوطنی، خدمتِ خلق اور یکجہتی کے جذبے کو بھی مزید فروغ دے رہی ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر تنویر خان نے عوام کیلئے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمارے اسلاف نے بیش بہا قربانیوں کے بعد ملک پاکستان حاصل کیا، آزادی ایک نعمت ہے اور ہمیں نہ صرف اس کی قدر کرنی چاہیے بلکہ اپنے ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار بھی ادا کرنا چاہیے۔