قازقستان میں فضائی مسافروں کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جولائی 2025 میں قازقستان کے مسافر ٹرانسپورٹیشن سیکٹر نے 113 ارب تنگے کی آمدنی حاصل کی،رپورٹ

بدھ 13 اگست 2025 20:57

آستانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)قازقستان میں رواں سال جولائی کے دوران فضائی مسافروں کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔جولائی 2025 میں قازقستان کی ایئرلائنز نے 17 لاکھ مسافروں کو سفر کی سہولت فراہم کی جو جولائی 2024 کے مقابلے میں 12.9 فیصد زیادہ اور 2007 کے آغاز سے کسی بھی مہینے کا سب سے بڑا ریکارڈ ہے۔قومی شماریاتی بیورو کے مطابق مسافر ٹرن اوور 3.4 بلین پی کے ایم تک پہنچ گیا جو سالانہ بنیاد پر 6.9 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

(جاری ہے)

جنوری تا جولائی 2025 کے دوران 89 لاکھ سے زائد مسافروں نے قازقستان کی ایئرلائنز کے ذریعے سفر کیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7.3 فیصد زیادہ ہے جبکہ مسافر ٹرن اوور 17.6 بلین پی کے ایم رہا جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 8.9 فیصد اضافہ کو ظاہر کرتا ہے۔جولائی 2025 میں قازقستان کے مسافر ٹرانسپورٹیشن سیکٹر نے 113 ارب تنگے کی آمدنی حاصل کی جو حقیقی معنوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 15.6 فیصد زیادہ ہے۔ رواں سال کے آغاز سے اب تک یہ آمدنی نصف ٹریلین تنگے سے تجاوز کر گئی ہے تاہم اس دوران مجموعی شرح نمو صرف 0.9 فیصد رہی۔

متعلقہ عنوان :