قومی وطن پارٹی کے سربراہ سے اے این پی کے صدرکی ملاقات، اے پی سی میں شرکت کی دعوت

بدھ 13 اگست 2025 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپائو سے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی خان نےملاقات کی۔ ملاقات میں قومی وطن پارٹی کے جنرل سیکرٹری احمد نواز خان جدون اور نائب چیئرمین ہاشم بابر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرایمل ولی خان نے آفتاب شیرپائو کو 17 اگست کو اسلام آباد میں اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملکی و علاقائی صورتحال اور خیبرپختونخوا و بلوچستان میں امن و امان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پرصوبہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے امن و امان کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔