{چیف جسٹس عالیہ نیلم کا لاہور ہائیکورٹ میں پرچم کشائی کا اعزاز

ح*یومِ آزادی پر لاہور ہائیکورٹ میں پہلی خاتون چیف جسٹس نے پرچم لہرایا ح*78واں یومِ آزادی، چیف جسٹس کا ترقی و انصاف کی فراہمی پر عزم کا اظہار

جمعرات 14 اگست 2025 18:20

Eلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2025ء)لاہور ہائیکورٹ میں یومِ آزادی کے موقع پر پُروقار پرچم کشائی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے ہائیکورٹ کی عمارت پر قومی پرچم بلند کیا۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر اور سلامی پیش کی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں پرچم کشائی کا اعزاز کسی خاتون چیف جسٹس کو حاصل ہوا۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ 78واں یومِ آزادی ہمارے لیے باعثِ فخر ہے، ملک کی ترقی قائداعظم کے ویژن کے مطابق اداروں کی بہتر کارکردگی سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیے پنجاب بھر میں ماڈل کورٹس قائم کی جا رہی ہیں اور زیر التواء مقدمات کے جلد فیصلے کے لیے مخصوص بنچز تشکیل دیے جا رہے ہیں۔تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی اور ترقی کے لیے دعا کی گئی۔ اس موقع پر لاہور ہائیکورٹ کے معزز ججز، افسران اور دیگر معزز مہمان شریک ہوئے۔