مصر میں فلسطینی دھڑوں کا اجلاس، غزہ میں جنگ بندی اور محاصرہ ختم کرنے پر اتفاق رائے

جمعہ 15 اگست 2025 10:40

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) فلسطینی دھڑوں نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں منعقدہ اجلاس میں واضح کیا ہے کہ موجودہ مرحلے میں سب سے اہم ترجیح غزہ میں فوری جنگ بندی ہے۔ دھڑوں نے کہا کہ وہ ایسے تمام حل اور تجاویز پر مکمل طور پر آمادہ ہیں جو اسرائیلی فوج کے انخلا اور غزہ کا محاصرہ ختم کرنے سے متعلق ہوں۔

(جاری ہے)

العربیہ اردو کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ وقت میں سب سے بڑی ضرورت یہ ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سامان اور ریلیف فوری اور محفوظ انداز میں غزہ پہنچے اور اس عمل میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔

اجلاس میں غزہ کی جنگ سے متعلق سیاسی اور زمینی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فلسطینی دھڑوں نے مصر ی حکام سے کہا کہ وہ تمام جماعتوں کو ایک جامع اجلاس میں مدعو کرے تاکہ اتحاد اور مفاہمت کے عمل کو آگے بڑھایا جا سکے۔