صادق آباد ،رحیم یارخان میں گلشن اقبال تا خانپور اڈا شاہی روڈ کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری ہے

جمعہ 15 اگست 2025 12:03

صادق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) رحیم یارخان میں گلشن اقبال تا خانپور اڈا شاہی روڈ کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری ہے۔محکمہ ہائی ویز کی زیرِ نگرانی روڈ کو کارپیٹڈ کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

گلشن اقبال تا خانپور اڈا شاہی روڈ کی اپ گریڈیشن کی تکمیل سے سیوریج اور ٹریفک کے مسائل مستقل بنیادوں پر حل ہوں گے۔سیوریج مسائل کے باعث ڈپٹی کمشنر نے عوامی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے روڈ سے پہلے سیوریج منصوبہ مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ ڈپٹی کمشنر کی ذاتی دلچسپی کے باعث سیوریج کی لائنیں ڈالنے کے لئے فنڈز کا خصوصی اجراء کیا گیا تھا ۔\378