امریکی گلوکار مکی میڈن کی اہلیہ شادی کے 3 ماہ بعد ہی طلاق کیلئے عدالت پہنچ گئیں

خاتون نے درخواست میں اپنے خاوند پر گھریلو زیادتی کا الزام لگایا ہے جبکہ طلاق کے حوالے سے اختلافات کا ذکر کیا

جمعہ 15 اگست 2025 12:40

امریکی گلوکار مکی میڈن کی اہلیہ شادی کے 3 ماہ بعد ہی طلاق کیلئے عدالت ..
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)امریکی گلوکار مکی میڈن کی اہلیہ شادی کے 3 ماہ بعد ہی طلاق کے لیے عدالت پہنچ گئیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 46 سالہ مکی میڈن اور کیتھرن بلیئر بومین کی شادی رواں سال مئی میں ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیتھرن بلیئر بومین نے امریکی ریاست کیلیفورنیا کی لاس اینجلس کانٹی کی عدالت میں 12 اگست کو اس حوالے سے درخواست دائر کی ہے۔خاتون نے درخواست میں اپنے خاوند پر گھریلو زیادتی کا الزام لگایا ہے جبکہ طلاق کے حوالے سے اختلافات کا ذکر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :