نیدرلینڈز کی برآمدات میں 1.8 فیصد اضافہ

جمعہ 15 اگست 2025 13:22

ایمسٹرڈیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) نیدرلینڈز کی برآمدات میں جون 2025 کے دوران سالانہ بنیادوں پر 1.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو مئی میں ہونے والے 1.1 فیصد اضافے سے زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ڈچ سینٹرل اسٹیٹکس آفس کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ مسلسل چھٹا مہینہ ہے جس میں برآمدات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

ادارے کے مطابق جون میں مشینری اور ٹرانسپورٹ آلات، خوراک اور لگژری مصنوعات کی برآمدات نمایاں طور پر مستحکم رہیں۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ درآمدات میں بھی پچھلے سال کے مقابلے میں 4.9 فیصد اضافہ ہوا جس کی بڑی وجہ دھاتوں، خوراک، لگژری مصنوعات، مشینری اور ٹرانسپورٹ آلات کی زیادہ درآمدات ہیں۔

متعلقہ عنوان :