این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں وسیع نیٹ ورک فعال ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

جمعہ 15 اگست 2025 13:33

این ڈی ایم اے کا  ملک بھر میں وسیع نیٹ ورک فعال ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی 2010 کے ایکٹ کے تحت قائم ہوئی اور اس وقت سے پورے ملک میں فعال طور پر کام کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر ذیشان خانزادہ کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ قدرتی آفات سے نمٹنے، ریسکیو اور بحالی کے اقدامات میں مرکزی کردار ادا کر رہا ہے اور اس کا نیٹ ورک ملک کے ہر حصے میں موجود ہے۔

انہوں نے ایوان کو بتایا کہ این ڈی ایم اے کے تحت تمام صوبوں میں قائم صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز بھی اسی نظام کا حصہ ہیں اور اس کے تحت کام کر رہی ہیں۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ یہ مربوط نظام قدرتی آفات کے دوران بروقت ردعمل اور مؤثر منصوبہ بندی کو یقینی بناتا ہے۔

متعلقہ عنوان :