Live Updates

سوات،مون سون بارشوں کے باعث دریاؤں میں طغیانی، لوگ نقل مکانی پر مجبور

جمعہ 15 اگست 2025 17:03

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)رواں سال مون سون کے دوران طوفانی بارشوں کے پیشِ نظر صوبہ خیبر پختون خوا میں دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

مینگورہ شہر، تحصیل چارباغ، خوازہ خیلہ، مدین، کبل، بریکوٹ، مینگورہ خوڑ اور ہزارہ خوڑسمیت دیگر مقامات میں طغیانی اور سیلابی صورتحال رہی۔مینگورہ شہر سمیت مضافات میں پانی سڑکوں پر آ گیا جبکہ مختلف علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہونے کے سبب لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کے مطابق بارش کے باعث دریائے سوات کے بہاؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے، بارش میں سیاح اور مقامی لوگ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :