پشاور، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراورڈپٹی کمشنرچارسدہ کا منڈا ہیڈ ورکس کا دورہ، سیلابی صورتحال کے اقدامات کا جائزہ لیا

جمعہ 15 اگست 2025 17:45

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرچارسدہ محمد وقاص اور ڈپٹی کمشنرچارسدہ ڈاکٹرعظمت اللہ خان نے منڈا ہیڈ ورکس کا دورہ کیا اورسیلابی صورتحال کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

متعلقہ افسران کو بتایا گیا کہ ریسکیو ٹیموں کی بروقت کارروائی سے پھنسے ہوئے افراد کو بحفاظت نکال کرمحفوظ مقامات پرمنتقل کردیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ اورپولیس کی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مسلسل موجود ہیں اورہرممکن امدادی و حفاظتی اقدامات جاری ہیں۔

ڈی پی اواور ڈپٹی کمشنرنے شہریوں سے اپیل کی کہ اپنی جانوں اوراہل خانہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے فوری طورپرمحفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو جائیں، اس سلسلے میں مساجد میں اعلانات بھی کروائے گئے تاکہ عوام کو بروقت آگاہ کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :