
نجکاری کمیشن نے زرعی ترقیاتی بینک کی سٹریٹجک نجکاری کے لئے مالیاتی مشاورتی خدمات کے معاہدے پر دستخط کر دیئے
جمعہ 15 اگست 2025 18:10
(جاری ہے)
نجکاری کمیشن نے کہا ہے کہ یہ اقدام نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو مدعو کرنے، بینکنگ آپریشنز کو جدید بنانے اور سرکاری ملکیتی اداروں (ایس او ایز) کی طویل مدتی پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے جبکہ مزید اہم عنصر یہ ہے کہ اس سے زیڈ ٹی بی ایل کو پاکستان کے کسانوں اور زرعی کاروباروں کو بااختیار بنانے کے لیے درکار وسائل، سرمائے اور تیز تر آپریشنز سے لیس کرنے کی جانب ایک فیصلہ کن قدم ہے جو پہلے کبھی نہیں تھا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نجکاری کے بعد زیڈ ٹی بی ایل کی 501 برانچز اپنے ملک گیر نیٹ ورک کے ساتھ چھوٹے کسانوں اور دیہی برادریوں کو تیزی سے، زیادہ قابل رسائی قرض فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ زرعی فنانسنگ کے لیے جدید بینکنگ ٹیکنالوجیز اور ڈیجیٹل حل متعارف کرونے کے حوالے سے بہتر پوزیشن میں ہوں گی۔ مزید برآں اس اقدام سے گورننس، شفافیت اور احتساب کے استحکام سے ابھرتے ہوئے زرعی کاروبار میں مواقع کے لیے تیار کردہ مالیاتی مصنوعات کو بھی وسعت دیں گی۔ اس اقدام سے کسانوں کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کسٹمر سروس اور عملی مستعدی کو بھی فروغ حاصل ہو گا۔ واضح رہے کہ زیڈ ٹی بی ایل کی نجکاری کو پاکستان کے زرعی مستقبل میں سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ دیہی خوشحالی کو فروغ دینے اور کسانوں کو ضروری مالی وسائل تک بروقت رسائی کو یقینی بنانے کے لیے زیڈ ٹی بی ایل کی زرعی فنانس میں دیرینہ مہارت کے ساتھ نجی شعبے کی کارکردگی کو یکجا کیا جا سکے۔ اس حوالہ سے معاہدے پر دستخط نجکاری کے سفر میں پہلا اہم سنگ میل ہے۔ معاہدہ کے تحت فنانشل ایڈوائزر نجکاری کے حوالہ سے مارکیٹ میں قابل استعداد سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے اقدامات کو یقینی بنائے گا، نجکاری لین دین کی حکمت عملی مرتب کرے گا، اسے سرمایہ کاروں کے لیے مارکیٹ کرے گا اور شفاف بولی کے عمل میں نجکاری کمیشن کی معاونت بھی کرے گا۔نجکاری کمیشن کے اس جرات مندانہ اقدام کے ساتھ حکومت ایک متحرک زیڈ ٹی بی ایل کا تصور کرتی ہے جو تیز تر، بروقت اور مستعد خدمات فراہم کرے گا جس سے پاکستان کے کسانوں کی مستحکم ترقی، بہتر مقابلہ کرنے پوزیشن اور قومی معیشت میں زیادہ حصہ ڈالنے کے قابل بنائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، گزشتہ ہفتے کاروبار کی مالیت 277.87 ارب روپے رہی
-
اوگرا کی سالونٹ آئل کی نگرانی سے متعلق اپنے قانونی اختیارات کی وضاحت
-
سرکاری نرخنامے میں برائلر گوشت 3 روپے کلو مہنگا
-
ْ2030 تک آرگینک خوراک ،مصنوعات کی مارکیٹ کا حجم 437 ارب ڈالر تک پہنچنے کا تخمینہ ہے ‘نجم مزاری
-
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ بلند ترین سطح کو چھو گئے
-
اسٹیٹ بینک نے گورنر کی سالانہ رپورٹ برائے مالی سال 25ء جاری کردی
-
مالیاتی ادارے سیلاب کے معیشت پر اثرات بارے نشاندہی کر رہے ہیں‘ خادم حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں7روپے کلو اضافہ،فارمی انڈوں بھی مہنگے
-
ملک بھر میں فی تولہ سونا 1900 روپے مہنگا ہوگیا
-
افغانستان سے بارڈر بند ہونے کی وجہ سے پشاور میں ٹماٹر 400 روپے فی کلو تک جا پہنچے
-
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کی دواسازصنعت کی ساکھ عالمی سطح پر مستحکم،عالمی کمپنیوں کی توجہ پاکستان پر مرکوز
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 7روپے کلو اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.