ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال تین ارب میگا کرپشن ،11 افسران ذاتی حیثیت میں پیش، درآمدی لانڈری ، مشنری و دیگر درآمدات کے ریکارڈ کا معائنہ

جمعہ 15 اگست 2025 18:26

ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال تین ارب میگا کرپشن ،11 افسران ذاتی حیثیت میں پیش، ..
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال تین ارب سے زائد میگا کرپشن کی انکوائری کمیٹی نے 11 آفیسروں کو کل لاہور ریکارڈ سمیت پیش ہونے کے حکم کے بعد اگلے مرحلہ کی تفتیش شروع ہو گئی۔

(جاری ہے)

کل جن 11 آفیسروں کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے ان میں کے میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹراعجاز حیدر 2017-2018 ، ڈاکٹر روبینہ زیب ،سابق پرچیز آفیسر 2017-2018،ڈاکٹر رانا عامر دیوان پرچیز سٹور آفیسر2017-2018،لقمان تابش با ئیو میڈیکل انجینیئر فوکل پرسن 2017 سے 2024 ڈاکٹر بشارت سابق ،سابق ایڈیشنل میڈیکل سپر سٹورز پرچیز آفیسر 2017-2018 ،ڈاکٹر زاہد ستار سابق پر چیز آفیسر -2018 2017 ڈاکٹر مشتاق احمد آصف ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسر، ڈاکٹر سردار احمدایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسر2019-2021، سابق ایڈیشنل میڈیکل سپرٹینڈ نٹ سٹورز ڈاکٹر کاشف نیاز ایڈیشنل میڈیکل سپرٹینڈنٹ سٹور 2021-2023،ڈاکٹر فخر زما ن سٹور کیپر اور مدثر اصغر شاہ سٹور کیپر 2018 سے اب تک سٹور کیپروں کے عہدہ پر کام کر رہے ہیں شامل ہیں ان آفیسروں سے تمام سرکاری ریکارڈ بیرون ملک سے آنے والی لانڈری کے متعلق مشیزی اور آلات جرا حی کو درست رکھنے کے یونٹ کی مشینری، در آمدی مشینری اور دیگر مٹیریل کے تمام ریکارڈ کو طلب کر لیا گیا ہے اور آج انکوائری کے بعد مبینہ کرپشن کیس کو نیب کے حوالے کرنے کا فیصلہ ہو گا۔