مدینہ سٹی مال یونین کا الیکشن فیاض میمن کی کارکردگی کے آگے مخالفین نے ہتھیار ڈال دیئے،انصاف پینل بلامقابلہ کامیاب

جمعہ 15 اگست 2025 19:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)کراچی کی تاجر سیاست میں ایک منفرد الیکشن دیکھنے میں آیا، جہاں بیلٹ باکس تو رکھے گئے مگر بیلٹ پیپر کی ضرورت ہی پیش نہ آئی۔ مدینہ سٹی مال یونین کا الیکشن انصاف پینل کے نام رہا، جو بلا مقابلہ کامیاب ہوا۔ مخالفین نے نامزدگی فارم لینے تک کی زحمت نہ کی، شاید اس لیے کہ پینل کے صدر فیاض میمن گزشتہ سالوں میں اتنی شاندار کارکردگی دکھا چکے تھے کہ مقابلہ کرنا سیاسی خودکشی کے مترادف سمجھا گیا۔

(جاری ہے)

آل صدر الائنس کے صدر فہیم احمد نوری نے فیاض میمن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمت اور فلاحی اقدامات کے باعث کسی دوسرے پینل نے الیکشن لڑنے کا سوچا بھی نہیں۔مخالف پینل کی خاموشی نے انتخابی مہم کو اس قدر پرامن بنا دیا کہ الیکشن والے دن پولنگ بوتھ کے بجائے چائے کی میز زیادہ مصروف نظر آ رہی تھی۔فیاض میمن کی یہ بلا مقابلہ جیت ثابت کرتی ہے کہ جب کام کرنے والا لیڈر موجود ہو تو تقریروں، وعدوں اور "انتخابی جملوں" کی دکان بند ہو جاتی ہے۔