ج*ایک لاکھ گھروں کا ہدف مکمل کرنے کیلئے اقدامات مزید تیز کیے جائیں گے

ں*اب تک 75 ارب روپے کی رقم قرضہ جات کی مد میں مستحق خاندانوں میں تقسیم کی جا چکی ہے 62500 سے زائد خاندانوں کو پہلی جبکہ 39 ہزار سے زائد خاندانوں کو دوسری قسط کا اجراء کر دیا گیا

جمعہ 15 اگست 2025 20:15

ٴلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2025ء) محکمہ ہاؤسنگ پنجاب میں ''اپنی چھت اپنا گھر'' پروگرام کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت اسپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ وقار عظیم نے کی۔ اجلاس میں پروگرام ڈائریکٹر ولید بیگ نے اب تک کے اہداف اور پیشرفت سے آگاہ کیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ اکتوبر تک ایک لاکھ گھروں کا ہدف حاصل کرنے کے لیے اقدامات مزید تیز کر دیے جائیں گے۔

اب تک 75 ارب روپے قرضہ جات کی مد میں مستحق خاندانوں میں تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر 9 ہزار سے زائد گھر مکمل ہو چکے ہیں، جبکہ 56 ہزار سے زائد گھروں پر تعمیر کا کام جاری ہے۔مزید بتایا گیا کہ 62 ہزار 500 سے زائد خاندانوں کو پہلی قسط جبکہ 39 ہزار سے زائد خاندانوں کو دوسری قسط کا اجراء کیا جا چکا ہے۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق پروگرام میں زیادہ سے زیادہ خاندانوں کو شامل کرنے کے لیے آگاہی مہمات تیز کی جائیں گی اور اس مقصد کے لیے پبلک و پرائیویٹ اداروں سے روابط بڑھائے جائیں گے۔ درخواست جمع کروانے کا طریقہ کار انتہائی آسان اور مکمل طور پر آن لائن رکھا گیا ہے۔اجلاس میں اخوت، بینک آف پنجاب، این آر سی پی اور آر سی ڈی پی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :