aسونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 56 ہزار 600 روپے ہو گئی

ث*چاندی 4 ہزار 85 روپے فی تولہ، 3 ہزار 506 روپے فی دس گرام،مارکیٹ ذرائع

جمعہ 15 اگست 2025 20:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2025ء)صرافہ بازار میں سونے اور چاندی کی تازہ قیمتیں جاری کر دی گئیں۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق 24 قیراط سونا آج فی تولہ 3 لاکھ 56 ہزار 600 روپے جبکہ فی دس گرام 3 لاکھ 5 ہزار 700 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

22 قیراط سونا فی تولہ 3 لاکھ 26 ہزار 881 روپے اور فی دس گرام 2 لاکھ 80 ہزار 223 روپے میں دستیاب ہے۔چاندی کی قیمت فی تولہ 4 ہزار 85 روپے جبکہ فی دس گرام 3 ہزار 506 روپے مقرر کی گئی ہے۔ زرگر برادری کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتی دھاتوں کے نرخوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے جس کا براہِ راست اثر مقامی قیمتوں پر پڑ رہا ہے۔