اپیلٹ ٹربیونل کا ہرگلف کنٹریز میڈیکل سینٹر کو 20 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم

جمعہ 15 اگست 2025 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)اپیلٹ ٹربیونل نے گلف کنٹریز میڈیکل سینٹرز کے خلاف مسابقتی کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے میڈیکل سینٹر کو 20 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیدیاجبکہ گلف کنٹریز میڈیکل سینٹرز کی ایسوسی ایشن پر بھی 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایپلٹ ٹریبونل کے مطابق گلف کنٹریز میڈیکل سینٹرز نے ویزا کے حصول کیلئے لازمی میڈیکل ٹیسٹ فیس فکس کر رکھی تھی ، گلف جانے والے مزدور صرف مخصوص مراکز سے میڈیکل ٹیسٹ کروانے کے پابند تھے تاہم انکوائری میں غیر ضروری طور پر دوبارہ ٹیسٹ کے ذریعے اضافی فیس وصولی کا انکشاف ہوا۔ڈاکٹر کبیر سدھو نے کہا کہ بزنس ایسوسی ایشنز گٹھ جوڑ اور قیمت فکس کرنے سے باز رہیں۔