شدید بارش اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ

ہفتہ 16 اگست 2025 12:02

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) شدید بارش اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا نے ریڈ الرٹ جاری کردیا جبکہ تمام ریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق صوبے کے سیلابی اضلاع میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، ریسکیو ایمرجنسی سروسز کے تمام اہلکار اپنے سٹیشنز پر موجود رہیں گے۔ آپریشنل اہلکاروں کو ضرورت پڑنے پر متاثرہ اضلاع بھیجا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :