چارسدہ انتظامیہ نے سیلابی نالوں میں نہانے اور داخلے پر 25 افراد کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 16 اگست 2025 12:27

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) چارسدہ انتظامیہ نے سیلابی نالوں میں نہانے اور داخلے پر 25 افراد کو گرفتار کر لیا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیلابی پانی میں نہانے والوں کے خلاف ڈپٹی کمشنر چارسدہ عظمت اللہ وزیر نے کارروائی کرتے ہوئے 25 افراد کو گرفتار کر لیا، گرفتار افراد کو مردان جیل منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر چارسدہ کے مطابق شہری لکڑیاں اور سامان نکالنے کےلیے گہرے پانی میں جا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جانیں خطرے میں ڈالنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، عوام ندی نالوں سے دور رہیں، سوات میں کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی پانی سے چارسدہ کے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہے اور ندی نالوں میں داخلہ جان لیوا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ سیلابی صورتحال کے تناظر میں احتیاط کریں، عوام اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :