جشنِ آزادی کی تقریبات کے تحت گرلز ایتھلیٹکس مقابلے، شاہین کلب بازی لے گیا

ہفتہ 16 اگست 2025 13:40

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)جشن آزادی معرکہ حق تقریبات کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ٹاٹن ٹریک فردوس کالونی جھنگ روڈ میں گرلز ایتھلیٹکس کی 10 کیٹگریز میں شاندار مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ایتھلیٹکس ایونٹس میں 100 میٹر، 200 میٹر، 400 میٹر، 800 میٹر، 1500 میٹر ریس، لانگ جمپ، جیولن تھرو، ڈسکس تھرو اور ہیمر تھرو کے دلچسپ مقابلے ہوئے۔

(جاری ہے)

کھلاڑیوں نے شاندار مہارت اور سپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا۔مجموعی طور پر شاہین ایتھلیٹک کلب نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ آریول ایتھلیٹک کلب نے دوسری پوزیشن اپنے نام کی۔ تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی ساجدہ لطیف ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرنے جیتنے والی کھلاڑیوں میں کیش انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیل نوجوان نسل کی جسمانی و ذہنی نشوونما کے لیے نہایت ضروری ہیں اور ضلعی سطح پر اس طرح کے مقابلے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :