سیالکوٹ، کاشتکاروں کو 31 اگست تک جوار اور باجرے کی کاشت مکمل کرنے کی ہدایت

ہفتہ 16 اگست 2025 14:23

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جوار اور باجرے کی کاشت کا 31 اگست تک مکمل کر لیں تاکہ موسم کے مطابق بہتر پیداوار حاصل کی جا سکے۔ ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق چارہ کی قلت سے بچنے کے لیے اگست میں ان اجناس کی کاشت انتہائی موزوں ہے، کیونکہ عام طور پر اکتوبر اور نومبر میں چارے کی قلت پیدا ہو جاتی ہے۔

(جاری ہے)

کاشتکار جوار کی منظور شدہ اقسام جیسے جے ایس 263، جے ایس 2002، اور ہیگاری کی کاشت کو ترجیح دیں، جبکہ باجرے کے لیے ایم پی 87 ملی کٹ ایک موزوں اور اعلیٰ پیداوار دینے والی قسم ہے۔انہوں نے کہا کہ جوار کی کاشت کے لیے بھاری میرا زمین جبکہ باجرے کی کاشت کے لیے ہلکی میرا زمین کا انتخاب کریں ، جہاں پانی کے نکاس کا نظام بہتر ہو تاکہ فصل کی بہتر نشوونما ممکن بنائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :