ڈی پی او مانسہرہ کا نوٹس،بزرگ شہری پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار

ہفتہ 16 اگست 2025 14:32

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) ڈی پی او مانسہرہ نے بزرگ شہری پر تشدد کا نوٹس لے لیا۔مانسہرہ کے تھانہ شنکیاری میں محمد مسکین نے پولیس کو رپورٹ کرائی کہ 14 اگست کو چمن میرے گھر آیا اور کہا کہ میرا والد آپکو بلا رہا ہے کیونکہ گھاس کاٹنی ہے اور اسکا ٹھیکہ آپ کو دینا ہے جس پر میں یونس کے گھر چلا گیا جہاں پر یونس اور اسکے بیٹے چمن نے مجھے کمرے میں بند کر دیا اور مجھے ڈنڈوں و پائپ سے مار کر تشدد کا نشانہ بنایا اور مجھے جان سے مارنے کے دھمکیاں دیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے بزرگ شہری کی درخواست پرمقدمہ درج کیا۔بعد ازاں ڈی پی او شفیع اللہ گنڈا پور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم یونس کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرےنامزد ملزم کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :