امپورٹڈ کاٹن سیڈ کے اپروول سسٹم کو فاسٹ ٹریک کیا جائے،عاطف اکرام شیخ

ہفتہ 16 اگست 2025 15:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ امپورٹڈ کاٹن سیڈ کے اپروول سسٹم کو فاسٹ ٹریک کیا جائے۔ ایف پی سی سی آئی ٹاسک فورس برائے ایگریکلچر کی چوتھی میٹنگ ریجنل آفس لاہور میں منعقد ہوئی۔ جس میں یوبی جی گروپ کے سرپرست اعلی اور سابق نگران صوبائی وزیر زراعت،صنعت و تجارت ایس ایم تنویر،ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر ذکی اعجاز،ٹاسک فورس کے چیئرمین شام لال منگلانی،لاہور چیمبر کے سابق صدر شہزاد علی ملک، ایف پی سی سی آئی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین میاں زاہد حسین،قصور چیمبر کے صدر کاشف کھوکھر دیگرنے شرکت کی۔

تمام ممبران نے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ امپورٹڈ کاٹن سیڈ کے اپروول سسٹم کو فاسٹ ٹریک پر کیا جائے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امپورٹڈ کاٹن سیڈ کے اپروول سسٹم کو فاسٹ ٹریک کروانے کے لئے یہ معاملہ ایف پی سی سی آئی کی طرف سے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف، ایس آئی ایف سی اور این اے آر کے سامنے اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ اس سے قبل بھی فاسٹ ٹریک پر اپروول ہو چکی ہیں۔ کیونکہ سیڈ کو فیلڈ میں آنے تک تین سے چار سال کا پروسس درکار ہوتا ہے۔اس کے علاوہ اجلاس میں ممبران کی جانب سے ایف پی سی سی آئی ٹاسک فورس برائے ایگری کلچر میں دو ایگرو اکنامسٹ شامل کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔