بیجنگ میں 2025 عالمی ہیومینائیڈ روبوٹ گیمز کا آغاز، 16 ممالک کی 280 ٹیمیں شریک

ہفتہ 16 اگست 2025 17:42

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)چین کے دارالحکومت بیجنگ میں 2025عالمی ہیومینائیڈ روبوٹ گیمز کا باقاعدہ آغاز ہو گیاہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ، عالمی ہیومینائیڈ روبوٹ گیمز میں دنیا بھر سے جدید ترین انسانی شکل کے روبوٹس اپنی ذہانت، فیصلہ سازی اور باہمی ہم آہنگی کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔یہ مقابلے چائنا میڈیا گروپ کے زیرِ اہتمام ترتیب دیے گئے ہیں، جن میں 16 ممالک کی 280 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔گیمز کا مقصد یہ بھی ہے کہ انسان نما روبوٹس کے شعبے میں ایسے تکنیکی سنگِ میل طے کیے جائیں جو مستقبل کی صنعتی، طبی اور تحقیقی دنیا میں ان کے استعمال کو مزید موثر بنا سکیں۔

متعلقہ عنوان :