بلیک میلنگ میں گرفتاربشیر عرف جنید جانی 5روزہ جسمانی ریمانڈ پر تفتیشی ادارے کے حوالے

ہفتہ 16 اگست 2025 20:53

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)مبینہ بھتہ خوری، فحش مواد پھیلانے اور سوشل میڈیا کے ذریعے بلیک میلنگ میں گرفتاربشیر عرف جنید جانی کو کنزیومر پروٹیکشن کورٹ سکھر میں پیش کرکے نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی نے عدالت سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، جس پر عدالت نے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے تفتیشی ادارے کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ملزم کے خلاف شکارپور کے رہائشی صبور میمن نے سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کو درخواست دی تھی جس میں سوشل میڈیا کے ذریعے بلیک میلنگ، بھتہ وصولی اور فحاشی پھیلانے کے سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے۔ جس پر نیشنل سائیبر کرائیم انویسٹیگیشن ایجنسی نے گزشتہ روز کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں کاروائی کے دوران گرفتار کیا تھا۔کنزیومر کورٹ میں ملزم کی نمائندگی ایڈووکیٹ ذوالفقار ملانو، آغا صورت و دیگر وکلاء نے کی۔ملزم نے گرفتاری کے دوران سی سی آئی اے اہلکار کو بھی زخمی کیا تھا اور بعد ازیں ملزم کو باقاعدہ گرفتاری کے بعد این سی سی آئی اے ٹیم ساتھ لے کر سکھر روانہ ہوئی اور آج عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔