جان کی پرواہ کیے بغیرمشکل حالات میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے اہلکارہماری قوم کے اصل ہیروز ہیں ، یوسف رضا

ہفتہ 16 اگست 2025 22:37

جان کی پرواہ کیے بغیرمشکل حالات میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2025ء)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے باجوڑ میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے افسوسناک حادثے اور اس میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر مشکل حالات میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے اہلکار ہماری قوم کے اصل ہیروز ہیں، جن کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ شہداء اپنے کردار اور خدمت سے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔سید یوسف رضا گیلانی نے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور ان کے اہلخانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبر جمیل عطا کرے۔