پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی فیصل آباد کی غفلت

ٓشہر کے مختلف پارکس اور گرین بیلٹس زبوں حالی کا شکار ہیں ملازمین کی غیر حاضری معمول بن گئی

ہفتہ 16 اگست 2025 23:02

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2025ء) پار کس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی فیصل آباد (پی ایچ اے ) کی غفلت کے باعث شہر کے مختلف پارکس اور گرین بیلٹس زبوں حالی کا شکار ہیں ملازمین کی غیر حاضری معمول بن چکی ہے جبکہ 52ایکڑ رقبہ پر محیط پر مشتمل کلیم شہید پارک ، نڑوالہ روڈ کی گیرین بیلٹ پر قبضہ سمیت متعدد پارکس سے برقی موٹریں ،تاریں اور لائٹس چوری ہو چکی ہیں ، مناسب کٹوئی اور دیکھ بھال نہ ہو نے سے جوگنگ ٹریک تباہ ، گھاس اور پودے خراب ہو گئے ہیں ، کلیم شہید پارک ، نڑوالہ روڈ ،پیپلزکالونی ،سوساں روڈ ،مدینہ ٹائون ،سمندری روڈ ، شاداب کالونی گرین ایریاز پر تجاوزات قا ئم ہیں پی ایچ اے اور میونسپل کارپوریشن سمیت دیگر اہلکار لاکھوں روپے ماہانہ مبینہ منتھلی وصول کرتے ہیں ، شہریوں نے محکمے کی نجکاری کا مطا لبہ کر دیا ہے ، پی ایچ اے عملی کا م کے بجائے کاغذی کارکر دگی دکھا نے میں مصروف ہے ،کمشنر یا ڈپٹی کمشنر کی میٹنگز میں افسر تھری ڈی تصاویر اور ڈرون شاٹس کے ذریعے منصوبے پیش کرتے ہیں لیکن زمینی حقا ئق اس کے بر عکس ہیں بیشتر افسر اپنا وقت دفاتر اور گھروں میں گزارتے ہیں اور سرکاری سہولیات سے لطف اندوز ہو تے ہیں ،فیلڈ میں جاکر پا رکس کی حا لت دیکھنا ان کی تر جیح نہیں ،کئی پا رکس ایسے ہیں جہا ں رو شنی کا کو ئی انتظا م نہیں ،بعض میں پا نی کی موٹریں تک غا ئب ہیں سینکڑوں پا رکس اور گرین بیلٹس میں طویل عرصے سے پو دوں کی کجا نٹ چھا نٹ یا گھاس کی کٹا ئی نہیں ہوئی ،نہ نئے پھول لگا ئے گئے اور نہ ہی گرین ویسٹ صاف کیا گیا پا رکس اجڑے چمن کا منظر پیش کر رہے ہیں ،

متعلقہ عنوان :