ڈپٹی کمشنر کا سپیشل ایجوکیشن سینٹر شیر شاہ کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا

ہفتہ 16 اگست 2025 21:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سینٹر شیر شاہ کا دورہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے انسٹیٹیوٹ کی مختلف برانچز کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران سے بریفنگ لی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر خصوصی بچوں کو معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس مقصد کے لیے سپیشل ایجوکیشن اداروں کو ترجیحی بنیادوں پر فنڈز فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ کلاس رومز کی بہتری اور ٹیکنیکل کورسز کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تعلیمی ادارے کھلنے سے قبل تمام سہولیات اور ضروری اقدامات ہر صورت مکمل کیے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر خصوصی بچوں کو گھر سے اداروں تک مفت ٹرانسپورٹ فراہم کی جا رہی ہے جبکہ ان کی ذہنی نشوونما کے لیے خصوصی کورسز بھی شروع کیے گئے ہیں جن کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :