&پی ٹی سی ایل کے مقامی عملے کی ناقص کارکردگی ناقابل برداشت ہو گئی ، سردار غلام سرور شیرانی

ہفتہ 16 اگست 2025 22:00

Kژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2025ء) سینئر صحافی سردار غلام سرور شیرانی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی سی ایل کے مقامی عملے کی ناقص کارکردگی ناقابل برداشت ہو گئی انہوں نے کہا کہ بطور قبائلی اور میڈیا پرسن ایک اہم مسئلے کی جانب توجہ مبذول کراتا ہوں انتہائی افسوس کے ساتھ یہ بات ریکارڈ پر لانا چاہتا ہوں کہ پی ٹی سی ایل کے مقامی عملے کی کارکردگی انتہائی ناقص اور غیر تسلی بخش ہے صارفین کی جانب سے بار بار شکایات کے باوجود نہ تو بروقت سروس فراہم کی جاتی ہے اور نہ ہی کنکشن کی خرابی کے مستقل حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کئے جاتے ہیں صارفین پی ٹی سی ایل کی ناقص سروس کی وجہ سے مسلسل پریشانی کا شکار ہے انٹرنیٹ ٹیلی فون سروس بار بار خراب ہونے سے طلبہ کا تعلیمی سلسلہ متاثر ہو رہا ہے تاجروں کو کاروباری معاملات میں مشکلات کا شکار ہیں سرکاری دفاتر کے امور متاثر ہو رہے ہیں عوام شکایات درج کرواتے ہیں لیکن مقامی عملہ کئی دن تک حرکت میں نہیں اتا شکایت درج کرنے کے باوجود کئی دنوں یا ہفتوں تک عملہ شکایات کا ازالہ نہیں کر پا رہے اگر پہنچ بھی جائے تو صرف عارضی مرمت کر کے واپس چلا جاتے ہیں اس رویے کی وجہ سے صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جن میں انٹرنیٹ اور ٹیلی فون سروس کا بار بار منقطع ہونا کم رفتار اور ناقص معیار شامل ہے انہوں نے کہا کہ کنکشن خرابی سے متعلق باضابطہ طور پر شکایت ایک دن پہلے درج کروائی مگر تا حال کوئی کاروائی نہیں کی گئی پی ٹی سی ایل کا عملہ ٹس سے مس نہیں ہوا یہ رویہ عوام کے ساتھ سراسر نا انصافی کے مترادف ہے یہ سب کچھ ناقص انتظامی غفلت اور عملے کی غیر ذمہ داری کو ظاہر کرتا ہے انہوں نے پی ٹی سی ایل کے اعلی حکام سے فوری طور پر نوٹس لینے اور غیر ذمہ دار اہلکاروں کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا اگر نوٹس نہ لیا گیا تو عوام احتجاج پر مجبور ہوں گی